کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر بنے جعلی اکاؤنٹ سے خبردار کرتے ہوئے جعلسازوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ بچپنا چھوڑ کر بڑے ہوجائیں۔ایک سوشل میڈیا جعلساز نے نہ صرف ان کے نام سے جعلی پروفائل بنائی بلکہ اس پر تصدیق شدہ بلیو ٹک بھی خرید لی۔صبا قمر نے اپنے اصل اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام اسٹوری میں شئیر کرکے وضاحت دی اور کہا ہے کہ بلیو ٹک کے نشان پر بھروسہ نہ کریں یہ ایک جعلی اکائونٹ ہے اور میرا آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ یہ ہے۔اداکارہ نے جعلسازی کرنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹی شہرت کی خاطر جعلی معلومات پھیلانا بند کر دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بچپنا چھوڑیں اور بڑے ہوجائیں کیونکہ توجہ حاصل کرنے کے لیے جعلی اکاؤنٹ بنا کر اس پر پیسہ خرچ کرنا سراسر بچکانہ حرکت ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...