لاہور( این این آئی)نامعلوم شخص نے رابی پیرزادہ سے کسی کو پرپوز کرنے کیلئے بنوایا گیا کارڈ رابی پیرزادہ کو ہی ارسال کر دیاجس کے ساتھ بہت سارے تحائف بھی بھجوائے گئے ہیں،کسی کوپرپوزکرنے کیلئے کہہ کر تیار کرا اگیا کارڈ اور تحائف موصول ہونے پر رابی پیرزادہ غصے میں آگئیں اور کورئیر کمپنی کے ذریعے نا معلوم شخص کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل ایک شخص نے رابی پیرزادہ کے سٹاف سے رابطہ کر کے درخواست کی کہ انہوںنے کسی کو پرپوز کرنا ہے اس لئے انتہائی خوبصورت کارڈ ڈیزائن کر کے دیا جائے ۔بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ نے مذکورہ شخص کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے انتہائی محنت کارڈ سے ڈیزائن کیا جسے بعد ازاں اس شخص کے دئیے گئے پتے پر اسے ارسال کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق تقریباًایک ہفتے بعد رابی پیرزادہ کو ایک کورئیر موصول ہوا جسے کھول کر وہ حیران رہ گئیں جو کارڈ انہوںنے کسی کیلئے آرڈر پر تیار کیا تھا وہی کارڈ انہیں بھجوا دیا گیا اور اس کے ساتھ بہت سے تحائف اور مٹھائیاں بھی بھجوائے گئے ۔ پرپوزل کارڈ اور تحائف دیکھ کر رابی پیرزہ شدید غصے میں آگئیں اور بتایا گیا کہ کورئیر کمپنی کے ذریعے مذکورہ شخص کو تلاش کیا جارہا ہے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...