لندن(این این آئی) پاکستانی فلم’ ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ ‘تاریخ ساز کامیابی حاصل کرتے ہوئے 200 کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی۔بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اس سے قبل 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی فلم کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔فلم اب تک پوری دنیا میں 9.05 ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے جس کا پاکستانی روپے میں تخمینہ 200 کروڑ روپے سے زائد ہے۔’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی نمائش دنیا بھر میں جاری ہے اور فلم مزید کامیابی حاصل کرنے کیلئے تیار ہے۔ایک برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پچھلے چار برسوں کے دوران یوکے باکس آفس میں ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ برصغیر پاک و ہند کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن چکی ہے۔فلم 13 اکتوبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی گئی اور یہ 1979 کی ایک کلاسک پنجابی فلم ‘مولا جٹ’ کا ری میک ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...