اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے کروانا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پارلیمانی امور کی انجام دہی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں احتیاطی تدابیر کیلئے گئے اب تک کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔دونوں رہنما ایوانوں اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کے انعقاد کے حوالے سے پارلیمان میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت سمیت دیگر امور پر فیصلہ کے لیے سوموار کو پھر ملاقات کریں گے چیئر مین سینٹ نے کہاکہ ہمیشہ کی طرح دونوں ایوانوں کے مابین اس مشکل صورتحال کے دوران بھی مثالی تعاون موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ بھی باہمی اتفاق اور مشاورت سے کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...