صدر ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

0
225

اسلام آباد (این این آئی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی ہے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ملکی دفاع کیلئے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا۔صدر مملکت نے جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔