ایران سے متعلق امریکی پالیسی مسلمہ ہے،مائیک پومپیو

0
280

ابوظہبی(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکی انتظامیہ ایران کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے خطے میں امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابوظہبی پومپیو کا کہنا تھا واشنگٹن خطے میں قیام امن کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے ممالک ایران کے مشترکہ خطرے کو جان گئے ۔ انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کے حوالے سے ان کے ملک کی پالیسی مسلمہ ہے، اس میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔انھوں نے اس جانب اشارہ کیا کہ امریکا نے مشرق وسطی کے حوالے سے اپنی اسٹرٹیجی میں ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک اتحاد تشکیل دے رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تہران کو خطے کے استحکام کو تہہ وبالا کرنے سے باز رکھنے کے لیے ایک اتحاد بنا رکھا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنے مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گا