ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنی صحت کو بہت خاص اہمیت دیتی ہیں اسی لئے انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے جو کہ مالدیپ میں کیا گیا۔کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی کورونا وائرس ٹیسٹ کراتے ہوئے وڈیو شیئر کی۔ اس دوران وہ پراعتماد اور خوش دکھائی دے رہی ہیں۔سیمپل لینے والے شخص نے پی پی ای کٹ پہن رکھی تھی اور مکمل حفاظتی انتظام کے ساتھ اداکارہ کا ٹیسٹ سیمپل لیا۔ایک موقع پر کترینہ کیف کو تھوڑا درد یا تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہوں نے سیمپل لینے والے شخص کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی۔ لیکن سیمپل دینے کے بعد وہ مطمئن دکھائی دیں۔اداکارہ کی ویڈیو کو لاکھوں مداحوں نے پسند کیا اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے کمنٹس سیکشن میں لکھا کہ ٹیسٹ سیمپل لینے کے لئے غلط طریقہ کار اپنایا گیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...