اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ماحولیات مکمل طور پر سائنسی ماڈلز پر مبنی ہے،تخفیف اور موافقت کے ماڈلز پر کام کرنے کے لیے ہمیں کثرت سے ملنا چاہیے۔ 21ویں صدی میں اعلیٰ تعلیم اور افرادی قوت کی ترقی پر بین الاقوامی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ماحولیات مکمل طور پر سائنسی ماڈلز پر مبنی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ میں تمام ترقیاتی شعبوں اور شراکت داروں سے کہوں گی کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اپنے منصوبوں اور وسائل میں اضافہ کریں۔ شیری رحمن نے کہاکہ تخفیف اور موافقت کے ماڈلز پر کام کرنے کے لیے ہمیں کثرت سے ملنا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی، تخفیف، موافقت کے منصوبوں کو زمینی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کے شہروں اور گائوں کی آبادی اور جغرافیہ بدل گیا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ متاثرہ کمیونٹیز کو بحالی میں طویل عرصے لگے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی نے معاشی، تعلیم اور صحت کے شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ متاثرہ خاندان اپنے گھر، مویشی اور فصلیں کھو چکے ہیں، اب ہمارے تعلیم اور ترقی کے شعبے پر منحصر ہے کہ ہم لوگوں کو ان کے خوابوں کی بحالی میں مدد کریں۔ شیری رحمن نے کہاکہ مجھے تشویش ہے کہ لوگوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں بہت کم علم ہے، ہمیں ہر سطح پر ماحولیاتی تبدیلی کو نصاب کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی کو تعلیم کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی یونیورسٹیوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں کی تعمیر کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں ماحولیات کے ماہرین اور سائنسدانوں کی سخت ضرورت ہے، آج بھی سرکاری محکمے تنہائی میں کام کر رہے ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ تمام شعبوں اور شراکت داروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...