پتوکی (این این آئی ) پتوکی موٹر وے بائی پاس پر شدید دھند کے باعث ٹیوٹا ہائی ایس الٹ گئی حادثے میں11 افرادمرد،خواتین شدید زخمی جبکہ خاتون سمیت 3 افراد جاںبحق ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں گورنمنٹ ہسپتال پتوکی منتقل کردیا ۔صبح سویرے ٹیوٹا نمبری LWN#0965 پر ایک ہی فیملی کے مرد ،خواتین افراد سوار ہوکر لاہور سے اوکاڑہ جارہے تھے موٹر وے بائی پاس پر شدید دھند کے باعث ٹیوٹا ہائی ایس پتوکی موٹر وے بائی پاس پربھونیکی موڑ کے قریب الٹ گئی واقع کی اطلاع ملتے ریسیکو 4 ایمبولینسز 1 فائر وہیکل اور 1 ریسیکو وہیکل موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے اور نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا ،زخمیوں میں یاسر ،عبدالباسط، نسرین ، افضل، عاشق ، اشرف، ممتاز، سمینہ، اکرم، شاہد ،عبدالرزاق سمیت دیگر شامل ہیںاورجانبحق ہونے والوں میں اشرف، اسلم ،رانی بی بی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
بھارت، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم”وکھری” نے دھوم مچا دی
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم''وکھری'' نے دھوم...
میری اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں، رنبیر کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ...
سائرہ بانو نے اے آر رحمان سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے...
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...