لاس ویگاس(این این آئی)ویسے تو مس ورلڈ، مس یونیورس اور ایسے ہی مقابلہ حسن لوگوں کی توجہ کا زیادہ مرکز بنتے ہیں۔مگر شادی شدہ خواتین کے درمیان بھی حسینہ عالم کا مقابلہ ہوتا ہے۔مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ سرگم کوشل نے امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے مسز ورلڈ مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔سرگم کوشل نے دیگر 63 خواتین کو شکست دے کر مسز ورلڈ 2022 کا اعزاز اپنے نام کیا۔مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی سرگم کوشل ایک سابق ٹیچر ہیں جو اب اپنے شوہر کے ساتھ ممبئی میں مقیم ہیں۔ان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور اس کے بعد ہی سرگم کوشل نے ماڈلنگ کے میدان میں قدم رکھا۔جون میں مسز انڈیا مقابلے میں انہوں نے کامیابی حاصل کی جس کے بعد انہیں مسز ورلڈ 2022 مقابلے میں شرکت کے لیے بھیجا گیا۔سرگم نے انگریزی ادب میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے اور وہ اپنے شوہرآدتیہ منوہر شرما کی شکرگزار ہیں جن کی بدولت ان کا مسز ورلڈ بننے کا خواب پورا ہوا۔خیال رہے کہ مسز ورلڈ مقابلے کا انعقاد 1984 سے ہورہا ہے اور اس میں 21 سے 48 سال کی خواتین شرکت کرسکتی ہیں۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...