راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک چھوڑ کر عمران خان کی ایک ہزار آڈیو ویڈیو جاری کی جائیں کوئی فرق نہیں پڑنا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ملک میں ہیجانی کیفیت ہے جس کا واحد حل صاف شفاف انتخابات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دوسری بار استعفے دینے کے لیے قومی اسمبلی جانا پڑا تو دوسری بار بھی جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق عدلیہ دے گی اور ممبران کے استعفوں کا فیصلہ بھی عدلیہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کہہ رہا ہے کہ میں جانوں معیشت جانے اور مفتاح اسماعیل کہہ رہا ہے کہ بیڑہ غرق کر دیا، یہ ساری حکومت جمعہ جنج کے ساتھ ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ لوگ بچوں کی فیسیں نہیں ادا کر پا رہے، نہ بجلی کے بل دے پارہے ہیں، ہر طرف پھڈے ہی پھڈے ہیں، کہیں گورنر اور اسپیکر کا پھڈا ہے تو کہیں پیٹرولیم اور خارجہ میں پھڈا ہے، لوگ عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ورنہ اس ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہاکہ فوج اور عدلیہ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا، سیاستدان ہوں سیاست پر بات کروں گا، ایک چھوڑ کے عمران خان کی ایک ہزار آڈیو اور ویڈیو جاری کریں کوئی فرق نہیں پڑنا۔وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق سوال پر شیخ رشید احمدنے کہاکہ پرویز الہٰی نے دو تین دفعہ میرا نام لے کر گلے شکوے کیے، میں چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...