اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے بنوں میں دہشت گردوں کی کاروائی ناکام بنانے اور ان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ کامیاب آپریشن سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی قیادت اور آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ قوم نے بڑی قربانیاں دے کر ملک کو دہشت گردی سے آزاد کیا ہے ، اسی جذبے سے دہشت گردی کی باقیات کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔صدر مملکت نے کہاکہ قوم ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں پر اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے ۔صدر مملکت نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج ِ عقیدت ، بلندی درجات کی دعا کی ۔صدر مملکت نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...