اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹوزر داری اور یو ایس ایڈ ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ یو ایس ایڈ ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے مدد کرنے پر ان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے کہاکہ انڈر سیکرٹری جنرل کی جانب سے 97 ملین ڈالر کی انسانی امداد کو سراہا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔انہوںنے کہاکہ امریکی تھنک ٹینک کے ماہرین اور میڈیا پرسنز سے مل کر خوشی ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات، پاک امریکہ تعلقات سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کی کوششوں اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔