لاہور( این این آئی) وفاقی حکومت نے عبد اللہ خان سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا جبکہ کامران علی افضل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل جو چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں انہیں اب چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا ہے جبکہ رخصت پر گئے ہوئے کامران علی افضل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔کامران علی افضل حکومت سے اختلافات پیدا ہونے کے بعد 16ستمبر کورخصت پر گئے تھے اور اس کے بعد انہوںنے متعدد بار رخصت میں توسیع لی ۔علاوہ ازیں حکومت سے اختلافات کے باعث رخصت پر جانے والے پنجاب پولیس کے سربراہ آئی جی فیصل شاہکار نے بھی اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے ۔ فیصل شاہکار یواین میں بطور ایڈوائزرپولیس کاچارج سنبھالیں گے۔چارج چھوڑنے کے حوالے سے سیکرٹری سروسزکو رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...