افغان حکام خواتین کی اعلیٰ تعلیم سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کریں، پاکستان

0
287

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے افغانستان سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم کی معطلی سے مایوسی ہوئی، اس معاملے پر پاکستان کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ہر مرد و عورت کو تعلیم کا حق حاصل ہے لہٰذا افغان حکام اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں۔