اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹرپر ایک بیان میں کہا کہ رات 8بجے ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ اس انڈسٹری سے جڑے لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا۔انہوںنے کہاکہ حکومت کے پاس تیل خریدنے کے پیسے نہیں تو بجلی بچانے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے ۔فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ساری کابینہ ہر وقت بیرونی دوروں پر رہتی ہے، ان کی عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...