2018میں حکومت چھوڑی تو ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب تھا، اب سکڑ کر 550ارب روپے ہو چکا ہے،احسن اقبال

0
157

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ2018میں جب حکومت چھوڑی تو ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب تھا، اب سکڑ کر 550ارب روپے ہو چکا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں جب حکومت سنبھالی تو ملک ایسے ہی حالات سے گزر رہا تھا، ہم نے اپنے دور میں ٹیکس کلیکشن کو بڑھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں دہشت گردی کا بھی خاتمہ کیا، 2013 میں پاکستان کا ترقیاتی بجٹ 340ارب روپے تھا۔احسن اقبال نے کہاکہ پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونا ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔