اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان آپ کو پتہ ہے آپ کا اقتدار ایوان میں آپ اکثریت کھونے سے ختم ہوا،نوازشریف کا مینڈیٹ چوری کرکے تم ملک پہ مسلط ہوئے تھے،جو چیز اپنی نہ ہو اصل مالک کو واپس کرنا پڑتا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے اپنی حکومت کو اپنے جھوٹ، کرپشن اور نااہلی سے ختم کیا۔ انہوںنے کہاکہ سوفیصد پاکستانی کہتے ہیں ملکی مسائل کا حل صرف شفاف الیکشن ہیں مگر آئینی مدت پوری ہونے پر اکتوبر2023۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آپ نے عوام دشمنی آئین شکنی اور ملک کے مفاد کے ساتھ کھیلا،عمران خان صاحب 23 دسمبر ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی؟،ملک کو دلدل میں دھنسانے والا پوچھتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو تاریخی قرضوں کی بھینٹ چڑھا دیا اور کہتے ہو مجھے کیوں نکالا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ معاشی تباہ، عوام کو تاریخی مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا اور اب پوچھتے ہو مجھے کیوں نکالا؟ ۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ قومی مفادات سے کھیل کھیلا، کشمیر کا سودا کیا اور پوچھتے ہو مجھے کیوں نکالا؟۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان آپ نے عوام دشمنی اور ملک کے مفاد کے ساتھ کھیلا،یہ ملک اور عوام کی نہیں عمران خان کی انّا تکبر، فساد، سازش اور لوٹ مار کی جنگ ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ! یہ جنگ احتساب سے بھاگنے اور پھر اور ملک اور توشہ خانہ لوٹے والوں کے خلاف ہے،عمران خان ! عوام کی جنگ احتساب سے بھاگنے، ملک اور توشہ خانہ لوٹے والوں کے خلاف ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب! آپ کو ڈیل ملے گی اور نہ ہی ڈھیل ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی لوٹ مار کی حکومت کو عدم اعتماد کے ووٹ کے آئینی طریقے سے ہٹایا گیا ،بہروپئے کا اصل چہرہ دیکھ کر آپ کے اتحادیوں اور آپ کے لوگوں نے آپ کو ایوان سے باہر نکالا،عمران خان آپ کی لوٹ مار نے ملک کا روزگار تباہ کیا۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...