ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ماضی کی کئی فلموں میں بطور ہیرو پرفارم کرنے والے انیل کپور نے اپنے آنجہانی والد اور پروڈیوسر سریندر کپور کی 97ویں سالگرہ پر ان کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں اداکار دلیپ کمار (یوسف خان مرحوم)کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ایک اور تصویر میں وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر پشاور میں راج کپور کے ساتھ موجود ہیں۔انسٹا گرام پر انیل کپور کی جانب سے شیئر کی جانے والی ان پرانی تصاویر میں دلیپ کمار اور سریندر کپور آپس میں گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں۔ پہلی تصویر میں دلیپ کمار مسکراتے ہو ئے سریندر کپور سے محو گفتگو ہیں جبکہ متعد لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں۔ ان تصاویر میں دونوں گہرے رنگ کے سوٹ میں ملبوس ہیں۔ انیل کپور نے اس تصویر پر جو کیپشن تحریر کیا وہ کچھ یوں ہے۔ جب عظیم دلیپ کمار انتہائی گرمجوشی اور اپنی آنکھوں میں موجود محبت کے ساتھ دیکھ رہے ہیں حالانکہ میرے والد فلم مغل اعظم میں صرف ایک اسسٹنٹ تھے۔
مقبول خبریں
27 ویں آئینی ترمیم کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، خواجہ آصف
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، بشری بی بی...
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی...
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن کے...
بلوچستان بار کونسل، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم سپریم...
اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد قانون کی شکل اختیار کر جانے والی 26ویں آئینی ترمیم کو...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن، کم وقت میں ریکارڈ 30 مقدمات کی...
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پہلے دن سوا گھنٹے میں ریکارڈ 24 مقدمات کی...
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا سعودی حکام کے ساتھ فالواپ اجلاس،سرمایہ کاری کے امور آگے...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ و نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے سعودی عرب کے اسسٹنٹ منسٹر برائے سرمایہ...