اسلام آباد (این این آئی)دخترِ مشرق اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو آج ہم سے بچھڑے 15 سال بیت گئے۔دو مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم رہنے والی واحد خاتون بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں قتل کردیا گیا تھا۔باپ کو پھا نسی پر چڑھایا گیا، دوبھائی قتل ہوئے، بدترین آمریتوں کا سامنا رہا، جلاوطنی کے دکھ بھی جھیلے، لیکن جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں، یہ تعارف ہے دختر مشرق کا لقب پانے والی بے نظیربھٹو کا، جنہیں عالم اسلام میں پہلی خاتون سربراہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے،پاکستان کی دو بار وزیراعظم رہنے والی اس بلند حوصلہ سیاسی رہنما کی زندگی پر نظر ڈالتے ہیں۔بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں پیداہوئیں، کونوینٹ آف جیززایند میری کراچی گرامر اسکول سے ابتدائی تعلیم کے بعد ہارورڈ اور آکسفورڈ وہ درسگاہیں ہیں، جہاں سے انہوں نے پولیٹیکل سائنس اوربین الاقوامی قوانین میں اعلی تعلیم حاصل کی۔مبصرین کے مطابق پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نیدونوں بیٹوں کے بجائے لاڈلی بیٹی کو اپنا سیاسی جانشین قرار دیا اور پھر وقت نے اس فیصلے کو درست ثابت بھی کیا۔ ضیا ء الحق نے ملک میں مارشل لا لگایا تو بے نظیر بھٹو بیرون ملک رہ کر جمہوریت کیلئے جدوجہد کرتی رہیں، اپریل 1986 میں پاکستان واپس آئیں تو عوام نے بے مثال استقبال کیا۔ 1988کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کے بعد بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں، تاہم 18ماہ بعد ان کی حکومت ختم کردی گئی، نومبر 1993 میں بے نظیر بھٹو ملک کی دوسری بار وزیراعظم منتخب ہوئیں لیکن 1996 میں پیپلزپارٹی کے ہی نامزد صدر نے حکومت کا خاتمہ کر دیا، مبینہ انتقامی کارروائیوں کے بعد بے نظیر بھٹو نے جلا وطنی اختیار کی تاہم 2007 میں انہوں نے پاکستان واپسی کا اعلان کیا اور جان کا خطرہ ہونے کے باوجود 18 اکتوبر 2007 کو کراچی پہنچیں ۔ جہاں ان کے استقبالی جلوس پر دھماکوں میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔شہید بے نظیر بھٹو نے ملک کے مختلف شہروں میں جلسے کر کے حکومت کو عوامی خواہشات کا آئینہ دکھایا۔اس دوران بے نظیر بھٹو کو بار بار خطرات کی نشاندہی کی جاتی رہی لیکن وہ خود کو عوام سے دور نہ رکھ سکیں، 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے واپسی پر ان پر جان لیوا حملہ کیا۔ جس کا نشانہ بن کر قوم کی محبوب لیڈر ہمیشہ کے لیے ان سے جدا ہو گئیں، انہیں لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش میں والد ذوالفقار علی بھٹو اور بھائیوں مرتضی بھٹو اور شاہنواز بھٹو کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔آج ان کی 15 ویں برسی ہے، بے نظیربھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے ملک بھر سے جیالوں کی گڑھی خدابخش آمد شروع ہوگئی، سخت سردی کے باوجود رات گئے بھی لوگ بھٹو خاندان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے۔برسی کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی لاڑکانہ پہنچ گئے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...