اسلام آباد (این این آئی)چینی شمسی توانائی کمپنیاں ا یکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والی پاکستان کی سب سے بڑی سولر پاکستان نمائش اور کانفرنس کے طور پر زائرین اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق بڑی تعداد میں مقامی اور بین الاقوامی سولر پاور کمپنیوں کو راغب کیا جنہوں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے اپنے بوتھ قائم کیے تھے۔ کانفرنس میں ملک بھر سے اہم صنعتی رہنما، سرکاری حکام، مینوفیکچررز، سپلائرز، تاجر، ٹھیکیدار، اور شراکت داروں نے شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق شمسی توانائی کے ماہرین اور سرکاری حکام نے جدید سلیوشن تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان شراکت داری قائم کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم پیش کرتے ہوئے شمسی اور پائیدار توانائی میں جدید ترین ایجادات پر روشنی ڈالی۔ گوادر پرو کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی سولر انرجی کا انتخاب کر رہا ہے جو توانائی کا سب سے سستا ذریعہ ہے اور پاکستان کو ایسا جغرافیائی محل وقوع نصیب ہے جہاں سورج کی روشنی شمسی نظام کو چلانے کے لیے مناسب طریقے سے گرتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چینی کمپنیاں بشمول لونگی سولر، کے سولر اور دیوان انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ جو پاکستان میں ٹرینا سولر، ہواوے فیوڑن سولر، چنٹ الیکٹرک اور لیوچ بیٹری کے مجاز پارٹنر اور ڈسٹری بیوٹر ہیں اور کئی دیگر نے نمائش میں شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق سرکاری افسران کے علاوہ سی ای او کے سولر ہاشم رضا، اور جنرل منیجر لونگی علی پاکستان میں شمسی توانائی کی اہمیت اور مستقبل کو اجاگر کرنے والے پینل میں شامل تھے جبکہ ڈیجیٹل پاور بزنس ہواوے پاکستان کے ڈائریکٹر ماجد، رابن زنگ ان میں سے ایک تھے۔ گوادر پرو کے مطابق کے سولر کے رضا نے عالمی چیلنجز اور مقامی حقائق کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو اجاگر کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے درخواست کی کہ وہ پاکستان میں شمسی انقلاب کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے فوری ضروری اقدامات کریں۔ گوادر پرو کے مطابق لونگی بوتھ نے اپنے نئیایچ آئی۔ایم او 6 علی کارکردگی والے ماڈیولز کے ساتھ زائرین کو اپنی طرف متوجہ کیا، جبکہ نئے کاروباری ماڈل ”سولر”نے اجزاء کے اطلاق کے دائرہ کار کو ایک بار پھر وسیع کیا۔ لونگی نے ”لونگی پارٹی ٹائم ” کے ساتھ بہت سے زائرین کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا اور بوتھ کا دورہ کرنے والے ہر ایک کو اسنیک باکسز کی پیشکش کی۔ گوادر پرو کے مطابق سولر پاکستان جدید ترین شمسی اختراعات لانے اور خطے کے سب سے بڑے شمسی منصوبوں کی نمائش کے لیے واحد سرشار پلیٹ فارم ہے جو تمام سرکاری اور نجی شعبوں کے ساتھ جدید حل تلاش کرنے میں شراکت داری قائم کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
مقبول خبریں
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...
پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے کہ بشریٰ بی بی کہیں دو نمبر...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے کہ بشریٰ بی بی کہیں دو...
وزیرِ اعظم کی پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 لاکھ پوائنٹس عبورکرنے پر...
اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کے 1 لاکھ پوائنٹس عبور کرنے پر پوری...