وزیراعظم کا ملائیشیاء کے ہم منصب انور ابراہیم کو ٹیلی فون ،وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک

0
172

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیاء کے ہم منصب انور ابراہیم کو ٹیلی فون کر کے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ملائیشیاء کے نئے وزیراعظم اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،دونوں وزراء اعظم نے پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان برادرانہ قریبی تعلقات کو مزید مظبوط کرنے پر اتفاق کیا ۔ٹیلیفونک رابط میں دونوں قائدین کا تجارت وسرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب کو 9 جنوری کو جینیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد سے آگاہ کیا ۔ملائیشیا کے وزیراعظم نے ڈونرز کانفرنس میں اعلی سطحی وفد بھجوانے کی یقین دہائی کرا دی،ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے پاس وزیرخزانہ کا قلم دان بھی ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ،ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی