کراچی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ عائزہ اعوان نے شوبز انڈسٹری میں آنے والی نئی لڑکیوں کو اہم مشورے دیئے ہیں۔ایک تازہ انٹرویو میں ماڈل اداکارہ نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں آنے والی لڑکیوں کو سب سے پہلے اپنی اپروچ کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں صرف بڑے پروڈکشن ہاسز کے پاس جینوئین کام موجود ہے اور وہ پروفیشنل طریقے سے کام کرتے ہیں۔عائزہ اعوان نے خبردار کیا کہ انڈسٹری میں داخل ہونے سے قبل لڑکیوں کر ریسرچ کرنی چاہئے کہ کون کون سے ادارے پروفیشنل طریقے سے کام کررہے ہیں اور ان کو وہیں جاکر کام کرنا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ شوبز پروڈکشن کے نام سے بہت سے ادارے مارکیٹ میں موجود ہیں جو اپنے فائدے کیلئے نئے ٹیلنٹ کا استحصال کرتے ہیں، نئی لڑکیوں کو ان سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اداکارہ نے مزید مشورہ دیتے ہوئے کہ کامیابی شارٹ کٹ سے نہیں ملتی بلکہ اسے کیلئے صبر سے کام لینا پڑتا ہے، ابتدا میں چھوٹے کردار ادا کریں اور پھر اچھے کرداروں کا انتظار کریں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...