ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی آنے والی فلم ‘شہزادہ’ کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا، کنگ خان کی پٹھان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے نکل گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارتک آریان کی فلم ‘شہزادہ’ کا ٹریلر چار روز قبل ریلیز کیا گیا، جس کے بعد سے اب تک 61 ملین سے زائد ویوز کے ساتھ یہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ٹریلر بن گیا ہے۔کارتک آ ریان اپنی آنے والی فلم شہزادہ سے بطور پروڈیوسر ڈیبیو کر رہے ہیں، اس فلم میں ان کے ساتھ کریتی سین، پریش راول ، منیشا کورالا اور رونت رائے ادا کاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ فلم شہزادہ تیلگو فلم کا ری میک ہے۔دوسری جانب بالی ووڈ کنگ خان کی آنے والی فلم پٹھان کا ٹریلر 6 روز قبل ریلیز کیا گیا جس کے بعد سے اب تک اسے 49 ملین سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔فلم پٹھان کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کے لئے اس کا مذہب، ذات اور نام سب اس کا ملک ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بن نے والی اس فلم کا مرکزی کردار شاہ رْخ خان ادا کر رہے ہیں، ان کے علاوہ فلم میں دیپیکا پدیکون اور جان ابراہیم بھی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
بیرسٹر امجد ملک نے جدید خطوط پر مسلم لیگ (ن )اوورسیز انٹرنیشنل افیئرز کو...
ریاض (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر مذہبی امور سر دار محمد یوسف نے کہاہے کہ نوازشریف پاکستان کے مستقبل...
لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے تقرر کے خلاف شیخ...
لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے تقرر کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار...
جمہوریت کو صرف اسٹیبلشمنٹ ، عدلیہ کے بعض لوگ کمزور نہیں کرتے سیاستدان بھی...
لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوریت کو صرف اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ کے بعض لوگ کمزور...
سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ
اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے سعودی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد...
قومی اسمبلی، قبائلی ارکان اسمبلی اور وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا ایوان سے...
اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور وزیر مذہبی امور مفتی...