گجرات (این این آئی)گجرات کے سرکاری ہسپتال کانام بدلنے کی کوشش پرجھگڑے میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بھتیجے پر اینٹوں سے حملہ کردیا گیا تاہم موسیٰ الٰہی نے بھاگ کر خود کو بچایا ۔ اطلاعات کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کے بھتیجے چوہدری موسیٰ سرکاری ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کرنے آئے تھے اور ہسپتال کا نام بدل کر چوہدری ظہور الٰہی کے نام سے منسوب کیا جارہا تھا۔ نام تبدیل کرنے پر مقامی افراد کی جانب سے تقریب رکوانے کی کوشش کی گئی جس پر موسی الٰہی کے ساتھیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقامی افراد نے بھی موسیٰ الٰہی اور ان کے ساتھیوں پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کیا۔حملے میں موسیٰ الٰہی نے بھاگ کرخود کو بچایا اور واقعہ کا مقدمہ تقریب روکنے والوں کیخلاف درج کروایا جس میں 34 افراد کو نامزد کیا گیا اور 200 افراد کو نامعلوم قرار دیا گیا ہے۔تقریب روکنے والوں نے کہاکہ ان کے آباواجداد نے ہسپتال کیلئے زمین دی تھی، ہسپتال کو چوہدری ظہور الٰہی کے نام سے منسوب کرنا زیادتی ہوگا۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...