ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے سپر اسٹار ریتھک روشن فٹ ترین اداکاروں میں سے ایک ہے اور اب انہوں نے اس کا راز بھی بتا دیا ہے۔عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ریتھک روشن نے اپنی فٹنس کا راز بتایا۔انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا تھا کہ ان کی جسمانی فٹنس کا راز کیا ہے؟ کیا وہ پروٹین سے بھرپور غذا کھاتے ہیں، سخت ورزش کرتے ہیں یا کچھ اور؟اس کے جواب میں ریتھک روشن نے کہا کہ میں آپ کو بہت بیزار کن راز بتانے والا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری جسمانی فٹنس کا راز ڈسپلن میں چھپا ہے، میں اسے اس لیے بیزار کن کہہ رہا ہوں کیونکہ میری فٹنس کے پیچھے کوئی جدید تکنیک نہیں بلکہ صدیوں پرانی تکنیک یعنی ڈسپلن ہے، زندگی کے لیے میرا مقصد فٹ اور خوش رہنا ہے۔49 سالہ اداکار نے ایک اور راز بھی بتایا۔انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے چند سست ترین افراد میں سے ایک ہوں، میں اتنا سست ہوں کہ مجھے خود کو فٹ رکھنا پڑتا ہے۔ریتھک روشن نے کہا کہ میری حالیہ فلم باکس آفس میں کامیاب نہیں ہوئی، باکس آفس کسی اداکار کے لیے بہت اہم ہوتا ہے مگر میں نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں لوگوں کی اچھی رائے سنی جس سے میرے اندر مزید اچھا کام کرنے کا جذبہ بڑھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو اسٹار کی بجائے اداکار کہلانا زیادہ پسند کرتے ہیں، کیونکہ ایک اداکار کی جسمانی وضع نہیں بلکہ اس کی پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ وہ کب تک شوبزنس کا حصہ رہ سکتے ہیں مگر وہ کیرئیر کے اختتام اچھا کام کرنا چاہتے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...