اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ مقرر کر دے تو فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں کنور دلشاد نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہوتا۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو 4ناموں میں سے کسی ایک کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کرنا ہوتا ہے۔کنور دلشاد نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرنا لازمی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکریٹری نے کہاکہ دنیا کے کسی بھی ملک میں نگران حکومت کا نظام نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سیاسی جماعتیں کسی پر اعتماد نہیں کرتیں اس لیے یہاں نگران سسٹم ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...