کراچی (این این آئی)شوبز فنکاروں کے درمیان جاری حالیہ تنازع پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی بھی خاموش نہ رہ سکیں کسی کا نام لئے بغیر ایک دوسرے کی عزت کرنے کی صلاح دے دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے کہا کہ ‘میں جیسے ہی صبح اْٹھی موسم بہت خوش گوار تھا دل خوش ہوا لیکن جیسے ہی انسٹاگرام کھولا تو دل بہت خراب ہوگیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری جنگ کو ڈیجیٹل وار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارے نوجوان فنکاروں کے درمیان جو ڈیجیٹل وار شروع ہوگئی ہے اسے ختم کریں، ایسا نہ کریں۔ ایک دوسرے کے نجی معاملات میں نہ الجھیں، ایک دوسرے کو عزت دیں، ایک دوسرے کے ساتھ پروفیشنلی کام کریں، جئیں اور جینے دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، جس کو ملنا ہے، جہاں سے ملنا ہے وہ ملے گا لیکن اس طرح ایک دوسرے کو قانونی نوٹس بھیجنا، ایک دوسرے کے فون نمبرز اور ایڈریس شیئر کرنا صحیح نہیں ہے، جو ایسا کر رہا ہے اْسے کرنے دیں آپ اپنا آپ دیکھائیں۔یہ جو جنگ شروع ہو گئی ہے سوشل میڈیا پر یہ صحیح نہیں ہے جیسے ہم ایٹمی جنگ سے ڈرتے ہیں کہ وہ ایک تباہی ہے ایسے ہی ڈیجیٹل وار بھی سب کے لئے تباہی ہے۔
مقبول خبریں
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے
کراچی( این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ...
بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ہندوستان ورلڈکپ کھیلنے آئیگا’ بھارتی اسپنر...
مبئی ( این این آئی) بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ 2023ء کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے...
آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
کینبرا ( این این آئی) آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔...
مشکل کی گھڑی میں پاکستانی قوم ترکیہ وشام کے ساتھ کھڑی ہے’متحدہ علما کونسل
لاہور ( این این آئی)متحدہ علما کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الر وف ملک،مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری...
کیمیکل انڈسٹری کے لیے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات ہونے...
لاہور( این این آئی )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کیمیکل سیکٹر میں ترقی کے مواقع اور ملک کی موجودہ معاشی...