لاہور( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے میچز کے لیے امریکہ کے 3 شہروں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا، لاس اینجلس اور آکلینڈ کو میچز کرانے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ امریکہ کے شہر فلوریڈا میں کرائے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے وفد نے دسمبر میں مختلف شہروں میں سہولیات کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے یو ایس اے کرکٹ کے صدر اتل رائے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو امریکہ میں کرائوڈ کی بہت سپورٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے بجائے امریکہ میں باکس آفس میچ ہونے کی امید ہے۔ اتل رائے نے کہا کہ فلوریڈا میں حال ہی میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کا میچ سولڈ آئوٹ رہا۔واضح رہے کہ جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء کے امریکہ اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...