واشنگٹن (این این آئی)سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا نہیں جانتی کہ پاکستان اور بھارت 2019 میں جوہری جنگ کے قریب آگئے تھے، امریکی مداخلت نے پاک بھارت کشیدگی ختم کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیک پومپیو نے اپنی نئی کتاب نیور گِو این اینچ میں لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 41 بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے فضائی حملے کیے، جوابا پاکستان نے بھارت کا جنگی جہاز مار گرایا اور پائلٹ کو پکڑا۔انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ایک سینئر بھارتی اہلکار کی فوری فون کال پر میں نیند سے جاگا، اس وقت میں کانفرنس کے سلسلے میں ہنوئی میں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اہلکار کا خیال تھا کہ پاکستان نے جوہری حملے کی تیاری شروع کی ہے، اس لیے بھارت پیش قدمی پر غور کررہا ہے۔مائیک پومپیو کے مطابق انہوں نے بھارتی اہلکار کو کہا کہ آپ کچھ نہ کریں، ہمیں چیزوں کو سلجھانے کے لیے وقت دیں۔سابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنی کتاب میں لکھا کہ امریکی سفارتکاروں نے پاکستان اور بھارت دونوں کو قائل کیا کہ جوہری جنگ کی طرف نہ جائیں۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ اس رات ایک ہولناک نتیجے سے بچنے کے لیے جو امریکا نے کیا وہ کوئی نہیں کرسکتا تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...