اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے سابق وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر کوئی بیان دیتا ہے تو اس کو سنیں اور بر داشت کریں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہاکہ آزادی اظہار رائے کا حق ہوتا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ معلوم نہیں فواد چوہدری کو کیوں گرفتار کیا گیا،سنا ہے کہ ان نے کچھ بیان دیا تھا ،اگر کوئی بیان دیتا ہے تو اس کو سنیں اور برداشت کریں۔ انہوںنے کہاکہ نگران حکومت آ گئی ہے اس کو آزاد اور خودمختار ہونا چاہیے۔ علی ظفر نے کہاکہ یہ آئین کے خلاف ہے کہ سیاسی بنیادوں پر آپ لیڈر شپ کو گرفتار اور ہراساں کرنا شروع کر دیں ۔ انہوںنے کہاکہ آزادی اظہار رائے میں آپ ایک لیمٹ میں کچھ کہ سکتے ہیں اس سے زیادہ بولنے پر قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر سیاسی بنیادوں پر آپ کو گرفتار کیا جائے تو یہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ علی ظفر نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے 8 ایسے آرڈرز بتا سکتا ہوں جو پی ٹی آئی کے خلاف دئیے ہیں جو ہائیر کورٹس میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان آرڈرز سے یہ تاثر ملتا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک ہی جماعت کے خلاف کاروائی کر رہا ہے،فارن فنڈنگ کیس سے بھی تاثر ملتا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کو دیکھا ہے دیگر جماعتوں کے نہیں۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...