کراچی (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سجل علی اب مشہور زمانہ امرا ئوجان ادا کے کلاسک کردار میں نظر آئیں گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظہبی میں قائم ایجنسی کے تحت پروڈیوسر حامد حسین اور محمد یعقوب اس کلاسکل سیریز کو پروڈیوس کریں گے۔امرا ئوجان ادا اردو ادب کا ایک کلاسک ناول ہے جسے بنیادی طور پر پہلی بار مرزا ہادی رسوا نے 1899 میں لکھا تھا۔ اس ناول میں انہوں نے 19ویں صدی کے برصغیر پاک و ہند کی ثقافت اور معاشرے بالخصوص کی اس وقت کے شاہی و مغل زندگی کی عکاسی کی ہے۔تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس کلاسکل ناول میں کچھ ترمیم کرکے اس پر کئی پاکستانی اور انڈین فلمز بنائی گئیں ہیں۔ لیکن حامد حسین کے مطابق ان کی سیریز ناول کے اصل اردو ورژن پر انحصار کرتی ہے۔ان کے مطابق اس ناول میں بہت کچھ ہے جو کبھی بھی کسی آڈیو ویژول پروجیکٹ میں نہیں دکھایا گیا، جو ان کی 8 حصوں پر مشتمل سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔حامد حسین نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس سیریز میں خواتین کے 2اہم مرکزی کردار ہیں جن میں سے ایک سجل علی ادا کر رہی ہیں۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...