لاہور( این این آئی) پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری نہ کرنے اور گورنر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ۔درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے90 دن میں انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے باوجود انتخابی شیڈول جاری نہ ہوا اور صاف وشفاف انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کا اجراجمہوری اساس ہے۔ آرٹیکل 105 کے برعکس گورنربدنیتی کی بناپرانتخابی شیڈول جاری نہیں کررہے۔مزید کہا گیا ہے کہ عدالت گورنر پنجاب کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دے، حلف کی خلاف ورزی پر گورنر کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...