اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری پر سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ”قتل کے منصوبے” کے الزام کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیااور کہاہے کہ عدلیہ پی ٹی آئی چیئرمین کے الزامات کی تحقیقات کرے، اگر ان الزامات میں کوئی شخص ملوث ہے تو سخت سزا دینی چاہیے، اگر عمران خان ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے،عمران خان خود طالبان خان ہے، جو خود عسکریت پسندوں کا سرپرست ہے۔ان خیالات کااظہار وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں فرحت اللہ بابر اور سید نیئر حسین بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان جب بھی مشکل اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں اپنی ناکامیوں کو اپنے مخالفوں پر ڈال کر وہ سنسنی خیزی پھیلاتے ہیں اور اداروں کر حملے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کی پوری تاریخ الزام تراشی پر گردش کرتی ہے، اس سے قبل بھی انہوں نے اپنے خلاف عالمی سازشوں کا پلندہ چھیڑا تھا۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ جب ادارے عمر ان خان کے ساتھ ہوتے ہیں تو وہ ایک پیچ پر ہوتے ہیں تاہم جب ادارے ”نیوٹرل” ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں تو عمران خان اداروں کو ”گالیاں” دینا شروع ہوجاتے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مخالفوں کو جیلوں میں ڈالنا، الزام تراشی کرنا، سنسی خیزی پھیلانا عمراں خان کی سیاست کا وتیرہ ہے، ان کی سیاست جمہوری نہیں بلکہ فاشزم پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا حالیہ الزام انتہائی گھناؤنا ہے، پیپلزپارٹی ان الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، میڈیا اور عوام کو عمران خان سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ ثبوت سامنے لائیں۔قمر زمان کائرہ نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ عدلیہ پی ٹی آئی چیئرمین کے الزامات کی تحقیقات کرے، اگر ان الزامات میں کوئی شخص ملوث ہے تو سخت سزا دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب چاہیں الزام تراشی ، لوگوں کی عزت اچھالتے ہیں اور ان کی زندگیوں کو نفرت کا شکار کرتے ہیں، ان کے بیان سے انتہائی تکلیف پہنچی ہے
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...