لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے خلاف دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی،گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے 3 فروری تک جواب طلب کر لیا گیا ۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ میں جسٹس جواد حسن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیئے، سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر اور سابق سپیکر سبطین خان، میاں اسلم اقبال، شبلی فراز، علی ساہی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔بیرسٹر علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے 90روز کے اندار الیکشن ہونا ہوتے ہیں جبکہ گورنر پنجاب نے تاحال الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، عدالت گورنر کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کی ہدایت دے۔جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ میں اس بات پر آپ سے متفق ہوں کہ 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں، سوال یہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کون کر رہے ہیں، آپ سب سے پہلے الیکشن کمیشن کو فریق بنائیں۔پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بھی گورنر پنجاب کو الیکشن کی تاریخ دینے کے حوالے سے مراسلہ لکھا، گورنر نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا، اس موقف پر الیکشن کمیشن بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔جسٹس جواد حسن نے کہا کہ 90دن میں الیکشن کرانے ہیں، کس نے کرانے ہیں یہ ہم ڈھونڈ لیں گے، ہم جمہوریت کے لیے جدوجہد کریں گے۔اس کے ساتھ ہی جسٹس جواد حسن نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو روسٹرم پر بلا لیا۔عدالت نے اسد عمر کو حکم دیا کہ آپ آئین کا دیباچہ پڑھیں۔اسد عمر نے آئین کا دیباچہ پڑھ کر سنایا اور کہا کہ سیاسی انصاف کی اصطلاح میرے لیے نئی ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ قانون کے تحت گورنر 90 دن میں الیکشن کرانے کے لیے تاریخ دینے کے پابند ہیں۔جسٹس جواد حسن نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی جمہوریت کے لیے لڑنا ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دتے ہوئے کہا کہ ہم نے گورنر کو لکھا لیکن انہوں نے عمل نہیں کیا، گورنر ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کریں یا اسمبلی خود تحلیل ہو جائے، ہر صورت میں الیکشن 90 دن میں کرانا ہوتے ہیں۔جسٹس جواد حسن نے کہا کہ ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے، کیا آپ نے خیبر پختون خوا کے الیکشن کے لیے پٹیشن دائر کی ہے۔اسد عمر نے جواب دیا کہ کے پی کے الیکشن کے لیے پٹیشن دائر کریں گے۔عدالت نے سوال کیا کہ دوسرے فریق کی جانب سے کون ہے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ہم گورنر کی نمائندگی نہیں کرتے۔جسٹس جواد حسن نے کہا کہ آپ تیاری کے بغیر ہی آ گئے ہیں؟۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیڈریشن کو فریق ہی نہیں بنایا گیا، گورنر ایک الگ باڈی ہے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی بات پر جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ پی ٹی آئی کامسئلہ نہیں ہے یہ پاکستانی عوام کامسئلہ ہے ، یہ جمہوریت کامعاملہ ہے، ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، برا حال ہے، کیاکررہے ہیں آپ لوگ؟۔جسٹس جواد حسن نے کہا کہ جمعے والے دن یہ کیس آیا ہے، آپ کی اتنی غیر سنجیدگی ہے کہ کسی نے پڑھا ہی نہیں
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...