نیویارک (این این آئی)پاکستان نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوتوں پر مشتمل ڈوزیئر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پیش کردیا ۔نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے یو این سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں بریف کیا۔منیر اکرم نے اقوامِ متحدہ کے سربراہ کو پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا اور اسے نوٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔بعدازاں ایک ورچوئل نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت، پاکستان اور خطے میں دہشت گردی اسپانسر کررہا ہے اور پاکستانی معیشت کو مفلوج کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ٹیم بھی پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کی تحقیقات کررہی ہے جو اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ بھارتی دہشت گردی سے متعلق پاکستانی ڈوزیئر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے حوالے بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ملوث ہے اور پاکستان ہر قسم کی بھارتی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو سبوتاژ کرنے میں بھی ملوث ہے جو پاکستان کی ترقی میں اہم کردار کا حامل ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کے پاس اپنے دفاع کے لیے کچھ نہیں، ہمارے ڈوزیئر میں ثبوت پیش کیے گئے ہیں جنہیں مسترد نہیں کیا جاسکتا۔پاکستانی مندوب کا کہنا کہ بھارت کیالزامات بہت کمزور ہیں اور نہ ہی اس کے ثبوت ہیں، ہمارے خطے میں کافی عرصے سے صورتحال غیر مستحکم ہے اور بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے بعد سے سکیورٹی صورتحال مزید نازک ہوگئی ہے۔انہوںنے کہاکہ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے اراکین کو اس کا اندازہ ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر اور بھارتی دہشت گردی کے مسئلے کا پرامن حل نکلے، سلامتی کونسل میں گزشتہ سال 3 مرتبہ مسئلہ کشمیرپر بحث ہوئی، عالمی برادری چاہتی ہے کہ دونوں اطراف سے تحمل کا مظاہرہ کیا جائے
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...