کراچی(این این آئی) ترکیہ، شام اور لبنان میں ہولناک زلزلے اور ہزاروں افراد کی شہادت پر پاکستان کے شوبز ستاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔علی رحمان، صبا قمر، عدنان صدیقی اور دیگر نے سوشل میڈیا پر زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے درد بھرے پیغامات لکھے ہیں۔احسن خان نے اپنی ٹویٹ میں ترکیہ کے متاثرین کیلئے دعا کی اور لکھا کہ 7.8 میگنیٹیوڈ کے زلزلے نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے، بہت سے لوگوں کا ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہیں۔جنون گٹارسٹ سلمان احمد نے لکھا کہ میں ترکیہ اور شامی لوگوں کیلئے دلی طور پر رنجیدہ ہوں، ان کے جان اور مال کے نقصان پر افسوس ہے۔اداکارہ صبا قمر نے زلزلے سے متاثرین کیلئے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔عدنان صدیقی نے لکھا کہ ہمارے دل ترکیہ جیسے خوبصورت ملک اور تباہ کن زلزلے سے متاثرین افراد کے ساتھ ہیں۔علی رحمان نے زلزلے کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ زلزلے کے تباہی کے مناظر کو دیکھنا بہت دکھ دیتا ہے، تمام متاثرین اور بچ جانے والوں کے ساتھ ہماری دعائیں ہیں۔فخر عالم نے بھی زلزلے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے متاثرین کیلئے دعائیں کیں اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔ایمن خان اور اظفر رحمان نے زلزلے میں متاثر ہونے والوں کیلئے انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کی ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...