کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ ثناء فخر نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ بھارتی اداکار پاکستانی فنکاروں کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بھارتی ایکشن اسٹار سنی دیول کے ساتھ فلم ‘قافلہ’ میں کام کیا ہے اور سنی دیول نہایت پروفیشنل فنکار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت جونیئر تھی اور سنی دیول سینئر لیکن ان کا میرے ساتھ رویہ بہت نرمی کا تھا اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ثناء فخر کا کہنا تھا کہ انڈین فنکاروں کا پروفیشنل ازم بے مثال ہے اور آپ ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انڈیا اداکار پاکستانی فنکاروں کو بہت عزت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ وہ پاکستانیوں کو حقیر سمجھتے ہیں۔ثناء فخر آج کل اپنی فلم ‘سپر پنجابی’ پر کام کررہی ہیں اور یہ فلم تین مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
مقبول خبریں
جمہوریت کو صرف اسٹیبلشمنٹ ، عدلیہ کے بعض لوگ کمزور نہیں کرتے سیاستدان بھی...
لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوریت کو صرف اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ کے بعض لوگ کمزور...
سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ
اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے سعودی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد...
قومی اسمبلی، قبائلی ارکان اسمبلی اور وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا ایوان سے...
اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور وزیر مذہبی امور مفتی...
بھارت، مدھیہ پردیش میں مسجد پر ہندو انتہاپسندوں کے حملے میں متعدد نمازی زخمی
بھوپال(این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گزشتہ رات ہندوتوا دہشت گردوںنے نماز تراویح کے دوران مسلمانوں پر پتھرائو کرکے کئی نمازیوں کو زخمی...
عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بھی بغاوت کا مقدمہ درج
کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن اور ان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بغاوت کا مقدمہ...