لاہور( این این آئی )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کیمیکل سیکٹر میں ترقی کے مواقع اور ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لازم ہے کہ کیمیکل انڈسٹری کے لیے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ وہ پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقدہ دو روزہ ”پاکستان کیمیکل ایکسپو ”کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار تسنیم احمد قریشی بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ کیمیکل انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور تجارتی امکانات کو اجاگر کرنے کے لیے اس ایکسپو کا انعقاد درست سمت میں ایک بروقت اور موزوں قدم ہے۔ یہ نمائش پاکستان کی کیمیکل انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرانے اور اسے عالمی سطح پر فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کی کیمیکل انڈسٹری اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ماحول کی بہتری کے لیے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف پر نہ صرف عمل کرتی ہے بلکہ ہمیشہ سے ان پر کاربند رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ پاکستان کیمیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن صنعت اور حکومت کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور بین الاقوامی سطح پر نئے مواقع تلاش کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی ۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ترقی اور بہتری کی جانب اس سفر میں حکومت نہ صرف آپ کی ہر ممکن مدد کرے گی بلکہ کیمیکل انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے مراعات اور سہولیات بھی متعارف کرائے گی۔ پاکستان کیمیکلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جے کمار، سینئر ممبران ہارون علی خان، خالد پرویز، قاضی خالد، ظفر محمود سمیت سرکاری افسران ، ملک کے مختلف ایوان صنعت و تجارت اور بزنس ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین جئے کمار نے کہا کہ اس ایکسپو میں کیمیکل سیکٹر سے متعلق 100 سے زائد صنعتوں اور معروف یونیورسٹیوں کے متعلقہ شعبہ جات نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں اور 15 سے زائد ممالک کے نامور سائنسدان اپنی جدید تحقیق کانفرنس میں شیئر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے سعودی عرب سے پہلی دفعہ پاکستانی کرنسی میں خام مال درآمد کیا گیا ہے،کیمیکل سیکٹر سے صحیح معنوں میں افادیت حاصل کرنے کے لئے پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نہ صرف طویل المدتی پیٹرو کیمیکل کمپلیکس پراجیکٹس کی وکالت کر رہی ہے بلکہ پاکستان میں موجود وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے بائیو اکانومی پراجیکٹس بھی متعارف کروا رہی ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...