لاہور ( این این آئی)متحدہ علما کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الر وف ملک،مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی، مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہمشکل کی گھڑی میںپاکستانی قوم ترکیہ وشام کے ساتھ کھڑی ہے،مسلم ممالک انسانی ہمدردی کی بنیادپر ترکیہ ،شام ودیگرزلزلہ سے متاثرہ ملکوں کی بھرپورمدد کر یں، ہر پاکستانی کی ہمدردیاں اور نیک خواہشات ترکیہ اور شام کی عوام کے ساتھ ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ترکیہ اور شام کی عوام کے ساتھ ہیں اللہ تعالی انہیں اس قدرتی آفات کے نقصانات کو رضا ا لٰہی سمجھ کر حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...