لاہور ( این این آئی) ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے میں امداد کے لیے حکومت پاکستان کی ہدایات پر 51رکنی ریسکیو ٹیم لاہور سے استنبول پہنچ گئی ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے خصوصی انتظامات کیے ۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 707پاکستانی ریسکیو ٹیم اور ان کے 7ٹن وزنی خصوصی آلات کو لے کر صبح سویرے لاہور سے استنبول روانہ ہوئی جس میں امدادی سامان بھی بھیجا گیا ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی استنبول(ترکیہ) کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں ہیں جوحکومتی امدادی اقدامات کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہوں گی۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ریلیف سامان کی ترسیل بھی بلامعاوضہ کردی ہے جس کے تحت پی آئی اے کی استنبول اور دمشق جانے والی تمام پروازوں پر ریلیف سامان کی ترسیل مفت ہے۔ ترجمان کے مطابق سامان این ڈی ایم اے کے ذریعے پی آئی اے کے کارگو ٹرمینل پر پہنچایا جاسکتا ہے،پی آئی اے وسیع تر قومی مفاد میں ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرتا کرتا جوکہ ہمارا قومی فریضہ ہے۔کسی بھی امدادی کام یا زخمی ہم وطنوں کو وطن واپس لانے کے لئے ہی آئی اے تمام وسائل بروئے کار لائے گا ۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...