واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ چین کسی غلطی سے باز رہے، چین نے امریکی خود مختاری خطرے میں ڈالی تو بھرپور جواب دیں گے اور گزشتہ ہفتے ہم نے یہ کرکے بھی دکھایا۔جوبائیڈن نے اسٹیٹ آف دی یونین سے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے اقتدار میں آنے سے پہلے شور تھا کہ چین کی قوت بڑھ رہی ہے اور امریکا کمزور ہورہا ہے، اب امریکا دنیا میں نیچے نہیں جارہا۔انہوں نے کہا کہ میں نے صدر شی پر واضح کردیا ہے کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں، تنازع نہیں، صنعتی عمل میں تخلیقی کاموں کیلئے سرمایہ کاری مستقبل کی ضمانت ہے۔صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن کی جارحیت امریکا اور دنیا کے لیے امتحان ہے، جب تک جنگ جاری ہے امریکا یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔امریکی صدر نے اپنے خطاب میں معیشت کی بہتری کے لیے حریف ری پبلکنز کو مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مخالفین سے لڑنے کے بجائے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔جوبائیڈن نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں گزشتہ چھ ماہ سے مہنگائی میں کمی ہورہی ہے اور لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سب سے زیادہ نوکریوں کے مواقع پیدا کیے ہیں، ہم امریکی مصنوعات ایکسپورٹ کر رہے ہیں اور نوکریاں پیدا کر رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے بھی توانائی اور خوراک کے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہم دنیا کے کسی بھی ملک سے بہتر پوزیشن میں ہیں، ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے، امریکا میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین صنعتی عمل میں تخلیقی کاموں میں غالب آنا چاہتا ہے، عالمی سطح پر مضبوط معیشت پر برقرار رہنے کے لیے ہمیں بہترین انفرا اسٹرکچر کی بھی ضرورت ہے
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...