اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان، ترکمانستان کیساتھ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ترکمانستان خطے کا اہم ملک ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستان، ترکمانستان کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ دوطرفہ پارلیمانی تعاون کے فروغ سے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ ہونے کا موقع ملے گا۔ ترکمانستان سفیر نے کہاکہ ترکمانستان پاکستان کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ترکمانستان اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ترکمانستان پاکستان کے ساتھ دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...