کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ مایا علی پسند کی شادیوں کے معاملے پر معاشرے میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے الگ معیار پر بول پڑیں۔مایا علی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں اداکار بلال اشرف کے ہمراہ شرکت کی جس میں انہوں نے پسند کی شادی کرنے کے حوالے سے معاشرے میں لڑکے کے لیے الگ اور لڑکی کے لیے الگ معیار پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر لڑکا پسند کی شادی کررہا ہے تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر لڑکی کرے تو اسے اس کی اجازت نہیں ہے۔مایا علی نے کہا کہ کم از کم لڑکی سے شادی کے حوالے سے پوچھ تو لیں،کیوں کہ اس کی اجازت تو ہمارا مذہب بھی دیتا ہے۔اس دوران بلال اشرف نے کہا کہ ہمارے والدین بھی پہلے سے اپنے دماغ میں بچوں کی شادی کے حوالے سے معاملات طے کر چکے ہوتے ہیں،ایسا نہیں ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ مایا علی نے کہا کہ لڑکی کو بولا جاتا ہے کہ خبردار جینز پہنی تو،کبھی لڑکوں کو بھی بولیں، خبردار تم نے کبھی کسی لڑکی کو گزرتے ہوئے دیکھا تو۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...