ممبئی(این این آئی) راکھی ساونت نے علیحدگی کے بعد اپنے شوہر عادل درانی پر ڈیڑھ کروڑ روپے فراڈ اور بار بار جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔خبروں میں متنازع حیثیت رکھنے والی راکھی ساونت کی پہلے منظر عام پر آنے والی شادی اور پھر اس کے نامکمل ڈراپ سین کے ہر طرف چرچے ہیں۔ حال ہی میں والدہ کی کینسر کے مرض میں موت کے بعد وہ شدید ذہنی دبائو کا شکار بھی رہی ہیں۔گزشتہ ماہ راکھی ساونت نے اچانک مسلمان بزنس مین عادل خان درانی کے ساتھ شادی اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تاہم یہ معاملہ اس وقت مشکوک ہوگیا جب ہر وقت ساتھ رہنے والے عادل خان نے کسی بھی فورم پر شادی کا اقرار نہیں کیا۔میڈیا نے جب یہ بات اْٹھائی تو بقول راکھی ساونت اداکار سلمان خان نے مداخلت کی اور ان ہی کے کہنے پر عادل نے راکھی ساونت کے ساتھ شادی کا اقرار کرلیا لیکن پھر ایک اور ایک ویڈیو میں راکھی ساونت نے اپنا حمل ضائع ہونے سے متعلق بتایا۔ابھی یہ معاملہ بھی نہیں دبا تھا کہ راکھی ساونت نے ایک اور ویڈیو پیغام میں شوہر عادل خان پر بے وفائی کا الزام عائد کرکے علیحدگی کا اعلان کردیا اور پولیس میں رپورٹ درج کرادی اس بات سے بے خبر عادل جب گزشتہ روز گھر پہنچے تو پولیس نے انھیں دھرلیا۔عادل خان سے پولیس ابھی تفتیش کر رہی ہے لیکن اب بھی راکھی ساونت اپنے ویڈیوز بیان میں مسلسل عادل خان پر الزامات لگا رہی ہیں
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...