ممبئی(این این آئی) شاہ رْخ خان کی بلاک بسٹر فلم ‘پٹھان’ کے چند مناظر’برج خلیفہ بولیورڈ’ پر شوٹ کئے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم پٹھان کے ہدایتکار سدھارتھ آنند نے انکشاف کیا کہ فلم کا ایک ایکشن سین ‘برج خلیفہ بولیورڈ’ پر شوٹ کیا گیا ہے۔ہدایتکار نے بتایا کہ جان ابراہم اور شاہ رْخ خان کا ایک ایکشن فائٹ سین برج خلیفہ بولیورڈ پر عکسبند کیا گیا ہے جس کیلئے دبئی پولیس نے فلم کی پروڈکشن ٹیم کی مدد کی اور اس جگہ کو کچھ دیر کیلئے شوٹنگ کے لیے بند کیا گیا۔سدھارتھ آنند کے مطابق یہ فلم ‘پٹھان’ کا سب سے مشکل ایکشن سین تھا جس میں دِکھایا گیا کہ چلتی ٹرین کے اوپر، ایک ہوائی جہاز کے ساتھ فضا میں ہے جبکہ شاہ رْخ اور جان لڑائی کر رہے ہیں یہ سین برج خلیفہ کے بولیورڈ میں عکس بند کیا گیا ہے جبکہ پٹھان ایسی پہلی بالی ووڈ فلم ہے جس کی شوٹنگ برج خلیفہ بولیورڈ میں کی گئی۔ہدایتکار کا کہنا تھا کہ انہیں اس سین کو برج خلیفہ بولیورڈ میں شوٹ کرنا ناممکن لگ رہا تھا تاہم دبئی حکام اور پولیس نے ان کے ساتھ بیحد تعاون کیا اور بھرپور مدد کی۔سدھارتھ آنند کا کہنا تھا کہ برج خلیفہ بولیورڈ میں رہنے والے ان کے ایک دوست نے انہیں بتایا کہ ہمیں نوٹس موصول ہوا ہے کہ ہم اس اوقات میں بولیورڈ تک رسائی حاصل نہیں کر پائیں گے جس کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ یہاں ان کی فلم کی شوٹنگ ہونے والی ہے۔یاد رہے کہ بالی ووڈ کی فلم پٹھان اب تک کی تمام فلموں کے ریکارڈ توڑتے ہوئے رواں ہفتے 900 کروڑ کما چکی ہے فلم میں شاہ رْخ خان، جان ابراہم، دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار نبھائے ہیں جبکہ سلمان خان بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...