کراچی(این این آئی) اداکار فیروز خان کی جانب سے آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ فلمساز کی جانب سے فیروز خان کیخلاف سائبر ہراسمنٹ پر مبنی مہم چلائی گئی، شرمین عبید کے ٹوئٹر ہینڈل سے فیروز خان پر گھریلو تشدد میں ملوث ہونے سے متعلق ٹوئٹ کی گئیں جس کی وجہ سے اداکار کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور انہیں مالی نقصان ہوا۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ 16 جنوری 2023 کو فیروز خان نے شرمین عبید کو تحریری معافی مانگنے کے لیے خط لکھا تھا اور 17 جنوری کو شرمین نے معافی سے انکار کیا تھا اور فلمساز نے محض شہرت کے لیے یہ مہم چلائی۔لیگل نوٹس میں شرمین عبید سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جھوٹے الزامات لگانے پر وہ فیروز خان سے تحریری معافی مانگیں بصورت دیگر 70 ملین ہرجانہ ادا کیا جائے اور شرمین عبید کیخلاف مقدمہ اور ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائیگا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...