کراچی(این این آئی) پاکستان کی سْپر اسٹار ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ وہاج علی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ سینئر اداکاروں میں وہ انہیں نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں۔ان دنوں ڈرامے ‘مجھے پیار ہوا تھا’ اور ‘تیرے بن’ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار وہاج علی کے کام کو سراہتے ہوئے ماہرہ خا ن نے کہا کہ وہ نئے اداکاروں میں وہاج علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔ماہرہ کا کہنا تھا کہ انہیں وہاج کے پْرانے خیالات بیحد پسند ہیں یہی وجہ ہے کہ اگر کسی پراجیکٹ میں وہ وہاج کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔یاد رہے کہ وہاج علی کا ڈرامہ ‘تیرے بن’ اور ‘مجھے پیار ہوا تھا’ بیحد مقبول ہو رہا ہے جس میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ وہاج علی ان دنوں سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...