رنگت گوری کیسے ہوئی؟ کاجول نے دلچسپ انداز میں بتا دیا

0
134

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ کاجول نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بتا دیا کہ ان کی رنگت گوری کیسے ہوئی؟کاجول اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹس کرتی رہتی ہیں، یہ سوال ان سے اکثر ہوتا ہے کہ ان کا رنگ اتنا صاف کیسا ہوا؟انہوں نے ایک تصویر اپلوڈ کی جس میں ان کا پورا چہرہ ماسک سے ڈھکا ہوا ہے اور سن گلاسز لگائے ہوئے ہیں۔کاجول نے کیپشن دیا کہ یہ تصویر ان سب کیلئے جو مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں اتنی گوری کیسے ہوگئی؟