لاہور (این این آئی)لاہور میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے میٹ دی اسٹار میں علی ظفر سیشن ہوا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر نے کہا کہ جس گھر میں میں پیدا ہوا وہ علمی گھرانہ ہے۔ ہمیشہ گھر میں پروگریسیو گفتگو ہوتی تھی۔ اچھے اور برے میں نہیں، درمیان میں دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خوبیاں، خامیاں ہر کسی میں ہوتی ہیں۔ مجھے بچپن سے پتہ تھا کہ میں کیا بننا چاہتا ہوں۔ میرے والد پوچھتے تھے زندگی میں کیا کروگے اگر سی ایس ایس نہیں کرنا؟ میں کہتا ‘یہ نہیں چاہتا کہ میری گاڑی اور نمبر پلیٹ دیکھ کر لوگ میری عزت کریں۔گلوکار علی ظفر نے کہا میں چاہتا تھا کہ لوگ میرے کام کی وجہ سے عزت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ طیفا ان ٹربل اس لیے بنائی تاکہ پاکستان کو فخر ہو۔ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ انہوں نے کہا میں نے کترینہ کیف کو کہا شادی اپنی اپنی، نہ وہ شادی میں آئیں، نہ میں گیا۔ کترینہ کیف بہت محنتی ہیں اور کام پر فوکس کرتی ہیں۔ میں کترینہ کیف کا اردو کا استاد تھا، ان کو اردو نہیں آتی تھی۔ علی ظفر نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا میرے بعد نہ کوئی اسٹار پیدا ہوسکتا ہے نہ ہوگا۔ علی ظفر نے کہا کہ جو نئے بچے ہیں ان کے پاس پلیٹ فارم ہے۔ ہمارے وقت میں اتنا کچھ نہیں تھا، ‘چھنو’ گانے کی وجہ سے شہرت ملی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیبل والوں کو کہتا تھا کہ میرا گانا چلا دو، اْس وقت مشہور ہونا مشکل تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ورچوئل علی ظفر بنایا ہے اس کا نام ہے اے زی ایکس۔ اے زی ایکس اگلے ویڈیو میں نظر آئے گا، گانا 14 فروری کو ریلیز ہوگا۔علی ظفر نے گانا ریلیز ہونے سے پہلے حاضرین کو ویڈیو دکھادی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...